ٹک ٹاک اسٹارز سے مبینہ مار کھانے والے مفتی عبدالقوی سے ان کے چچا نے مفتی کا اعزاز واپس لے لیا۔
عبدالقوی کے چچا عبدالواحد نے اپنے بیانات اور حرکتوں کے باعث متنازع رہنے والے مفتی قوی سے ان کا موبائل فون بھی چھین لیا۔
عبدالواحد کا کہنا تھا دنیا کہہ رہی ہےکہ مفتی ہو کر یہ کیسے کام کرتا ہے، اب عبدالقوی کا نفسیاتی علاج کرائیں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی کی فحش گفتگو کی ریکارڈنگ بھی ان کے پاس موجود ہے۔
خیال رہے مفتی عبدالقوی کے چچا عبدالواحد کو یہ خیال مفتی عبدالقوی کے حریم شاہ سے تھپڑ کھانے کے بعد آیا۔