سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے۔فائل فوٹو
سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے۔فائل فوٹو

پنجاب اوراسلام آباد میں37 روز بعد سی این جی اسٹیشنزکھل گئے

وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا اورپنجاب میں سی این جی اسٹیشنزکو صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج37 روز بعد سی این جی اسٹیشن کھلے ہیں۔سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما فیاض پراچہ کے مطابق شدید سردی میں گیس کی قلت باعث سی این جی اسٹیشن کو 37 روز سے سپلائی معطل تھی۔

سی این جی اسٹیشنزکو سپلائی روک کرگھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جارہی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ موسم سرما میں سی این جی سیکٹر خود ایل این جی درآمد کرے گا اوراس کا بزنس بلاتعطل جاری رہے گا۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کا کہنا ہے کہ فیصلہ گیس کی موجودہ طلب اوررسد کے تناسب میں بہتری آنے پرکیا گیا ہے۔ فیصلہ گیس کی موجودہ طلب و رسد میں بہتری آنے پرکیا گیا۔

سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنزکو 12 گھنٹے کيلیے کھولا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سندھ بھرمیں گیس کا شدید بحران جاری ہے، جس کی وجہ سے صوبے بھر میں آج صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز24 گھنٹے کے لیے کھلے رہیں گے۔ اتوارکو کھلے رہنے کے بعد سی این جی اسٹیشنز پیر کی صبح 8 بجے سے جمعرات صبح 8 بجے تک دوبارہ بند کردیے جائیں گے۔