وفاقی حکومت نے ساڑھے سات سو ایکڑاراضی پر مشتمل اسلام آباد کے ایف نائن پارک کو گروی رکھ کربجٹ سپورٹ کے لیے قرض لینے کافیصلہ کیا ہے۔ پارک کے عوض اجارہ سکوک بانڈجاری کیاجائےگا۔
پارک کی 750 ایکڑزمین گروی رکھ کر بجٹ سپورٹ کے لیے قرض حاصل کیا جائے گا۔ پارک کے عوض اجارہ سکوک بانڈ جاری کیاجائےگا۔
وزارت خزانہ نے سمری کابینہ کو ارسال کردی جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے این او سی بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ڈومیسٹک اینڈ انٹرنیشنل اجارہ سکوک بانڈزکے اجرا کیلیے تین بینکوں کاکنسورشیم بن چکا ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو گروی رکھ کر500ارب روپے قرض لیا ہے جبکہ مئی 2020 میں سرکاری بجلی کی کمپنیوں کو گروی رکھ 200ارب روپے قرض لیاگیا۔