اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو
اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو

حکومت کو گھر بھیجنا ضروری ہو چکا۔ آصف زرداری

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک شدید خطرات میں ہے، حکمران کوئی بڑی غلطی کر سکتے ہیں۔ حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر نے یہ بات پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری منظور احمد سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ پی ڈی ایم متحد ہے، اپوزیشن جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔ حکومت سے نجات کیلیے پی ڈی ایم تمام آپشنز بتدریج استعمال کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے چند مہینے ملکی سیاست کے مستقبل کیلیے بہت اہم ہیں۔ حکمرانوں کو اب مزید کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ یہ لوگ نہ ویکسین خرید سکے نہ ہی بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ کورونا کی صورتحال میں عوام کی مدد کر سکے۔

سابق صدر نے کہا کہ ہم نے 2008ء کے عالمی معاشی بحران کے باوجود ایکسپورٹ بڑھائی، ملک کا ریونیو ڈبل کیا، ملازمین کی 125 فیصد تنخواہیں بڑھائیں اور سرکاری ملازمین کی پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اناڑی حکمرانوں نے آج ملک کے تمام اشاریے منفی کر دیے ہیں۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا یہ سلیکٹڈ حکمران اپنے وزن سے خود گریں گے۔ اب یہ گر چکے ہیں، بس اب ایک آخری دھکے کی ضرورت ہے۔ پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی اس ناکام اور نااہل ٹولے کو گھر بھیجے گی۔