سندھ میں بارہ ربیع الاوّل، 19 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔فائل فوٹو
سندھ میں بارہ ربیع الاوّل، 19 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔فائل فوٹو

سندھ حکومت نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی

سندھ حکومت نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی، جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔

سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں صوبائی حکومت نے موقف اختیارکیاکہ صدارتی ریفرنس سیاسی مصلحت پردائر کیا گیا ہے، صدر مملکت کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں کوئی قانونی سوال نہیں اٹھایا گیا۔

سندھ حکومت کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پراپنی رائے دینے سے انکارکرے، الیکشن ایکٹ 2017 میں صرف سینیٹ انتخابات کا طریقہ واضح کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کا جواب میں موقف ہے کہ سینیٹ انتخابات پرآرٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے۔