دیگر اندرونی و بیرونی چیلنجز بھی زیرغورآئیں گے ۔فائل فوٹو
دیگر اندرونی و بیرونی چیلنجز بھی زیرغورآئیں گے ۔فائل فوٹو

 ترقی پذیرممالک کو بلاتفریق ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیرممالک کو بلاتفریق ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام فنانسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہماری پالیسی دنیا میں سراہی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث ہر شعبہ زندگی متاثر ہوا اور لوگ بھوک کا شکار ہو گئے۔ دنیا کو اس وقت غیرمعمولی معاشی بحران کا سامنا ہے جبکہ کورونا صورتحال میں کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وبا کے تدارک کے لیے سہولیات میں اضافہ کیا جائے اورترقی پذیر ممالک کو بلاتفریق ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ کورونا سے بچاؤ کی ہماری حکمت عملی خوش قسمتی سے مؤثر ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کریں اور 5ارب ڈالر کے امدادی فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی دستیابی میں وقت درکار ہے۔