اسٹریس برا نہیں ہوتا، اسٹریس ہونے سے اچھا کام بھی ہوتا ہے، جنرل منوج مکنڈ نروانے
اسٹریس برا نہیں ہوتا، اسٹریس ہونے سے اچھا کام بھی ہوتا ہے، جنرل منوج مکنڈ نروانے

بھارتی آرمی چیف کا ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کا اعتراف

بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے نے خود کے ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کا اعتراف کرلیا۔
بھارت کی تینوں افواج کے مشترکہ تھنک ٹینک یو ایس آئی کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ بھارت کے 13 لاکھ فوجیوں میں سے آدھے فوجی سخت ترین ذہنی تناؤ کا شکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2008 سے 2020 کے دوران بھارتی فوج کے 1900 سے زائد فوجی اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں۔
اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے نے خود کے ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران جنرل ایم ایم نروانے نے اعتراف کیا کہ میں بھی دباؤ کا شکار ہوں تاہم بعد میں بھارتی آرمی چیف نے خفت چھپانے کیلئے کہا کہ اسٹریس برا نہیں ہوتا، اسٹریس ہونے سے اچھا کام بھی ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ذہنی دباؤ سے نمٹنے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔