سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ججز کی خالی اسامیوں پر جلد تعیناتیاں کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ملک بھرکی اعلیٰ عدلیہ میں ججزکو فوری تعینات کیا جائے، صرف لاہور ہائی کورٹ میں 20 ججوں کی نشستیں خالی ہیں۔
سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ جلد اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے جوڈیشل کمیشن ججز کو فوری تعینات کرے اور ججز تقرر کے آرٹیکل 175 اے میں ترمیم کی جائے ۔