دونوں رہنماؤں کا اختلافی امور مشاورت سے طے کرنے پر بھی اتفاق
دونوں رہنماؤں کا اختلافی امور مشاورت سے طے کرنے پر بھی اتفاق

مولانا فضل الرحمن کاآصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے پراتفاق کیاگیا۔

مولانا فضل الرحمن اورآصف زرداری میں ہونے والی گفتگو میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے پانچ فروری کو پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق بھی مشاورت کی۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 5 فروری کا جلسہ راولپنڈی میں کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے، پی ڈی ایم کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے اب آزاد کشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد کیا جائے گا۔