پولیس نے جعلی پیر محمد اللہ ولد قدرت اللہ سکنہ اچینی بالا کو گرفتارکرلیا۔ فائل فوٹو
پولیس نے جعلی پیر محمد اللہ ولد قدرت اللہ سکنہ اچینی بالا کو گرفتارکرلیا۔ فائل فوٹو

پشاور۔ دوستی نہ کرنے پر 16 سالہ لڑکا قتل

پشاور۔ چمکنی کے علاقہ شاہ پور میں دوستی نہ کرنے پر 16 سالہ محنت کش چنگچی ڈرائیورکو قتل کر دیا گیا۔

گل رحمان چار روز قبل گھر سے اچانک لاپتہ ہو گیا تھا جس کی ایف آئی ار تھانہ شاہ پور میں درج کی گئی، تاہم گزشتہ شب اس کی لاش گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوگئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کے قریبی رشتہ دار ملزم شیراکبر کو گرفتارکرلیا۔

گرفتار ملزم نے نوجوان کو دوستی نہ کرنے پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ایس پی رورل سجاد خان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں گرفتار ملزم نے بچے کیساتھ دوستی نہ کرنے پر قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینکنے کا انکشاف کیا ہے۔ مقتول گل رحمان چنگچی چلا کر گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا۔