نشاط ڈاہا نے وزیراعلیٰ کو حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر عثمان بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، لیگی رکن نے وزیراعلیٰ کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا
نشاط ڈاہا نے وزیراعلیٰ کو حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر عثمان بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، لیگی رکن نے وزیراعلیٰ کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ن لیگی رکن اسمبلی نشاط ڈاہا کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ اور نشاط ڈاہا کی ملاقات میں حلقے کے مسائل کے حل اور ترقیاتی اسکیموں پر پیشرفت کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
رکن اسمبلی نشاط ڈاہا نے وزیراعلیٰ کو حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر عثمان بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی اظہرعباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی جبکہ اس سے قبل بھی کئی ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سے ملاقات کرچکے ہیں جن میں نشاط ڈاہا بھی شامل تھے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے ناراض ایم پی اے خواجہ داؤد سلمانی نے اسپیکر چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے وعدوں پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق شکوے شکایت کی۔
پرویز الہیٰ نے سینیٹ الیکشن کے بعد مطالبات پورے کرانے کی یقین دہانی کرائی۔