وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ، ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کو وزارت موسمیاتی تبدیلی سے لے کر وزارت پلاننگ منتقل کرنے کی منظوری
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ، ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کو وزارت موسمیاتی تبدیلی سے لے کر وزارت پلاننگ منتقل کرنے کی منظوری

40 لوگوں کی مراعات پوری وزارت کے برابر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بریفنگ میں بتایا کہ فنڈ کی 500 ملین ڈالر کی رقم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ میں پتا چلا 40 لوگوں کی مراعات پوری وزارت کے اخراجات کے برابر تھے۔
کابینہ نے کووڈ ویکسین کی قیمت کے تعین کا اختیار وزارت صحت کو دے دیا جبکہ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کو وزارت موسمیاتی تبدیلی سے لے کر وزارت پلاننگ منتقل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔