ضمنی انتخاب سے قبل پولیس افسران کے تبادلوں پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

وزیرآباد کے حلقہ پی پی 51 میں ضمنی انتخاب 19 فروری کو ہوگا اور الیکشن کمیشن کی طرف سے سرکاری افسران کے تبادلوں پر پابندی کے باوجود چار پولیس افسران کو کام کرنے سے روک دیا گیا

January 26, 2021 · اہم خبریں, قومی

گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 51 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پولیس افسران کے تبادلوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔
وزیرآباد کے حلقہ پی پی 51 میں ضمنی انتخاب 19 فروری کو ہوگا اور الیکشن کمیشن کی طرف سے سرکاری افسران کے تبادلوں پر پابندی کے باوجود دو روز پہلے تھانہ گکھڑ منڈی میں تعینات ایس ایچ او سمیت چار پولیس افسران کو کام کرنے سے روک دیا گیا۔
گذشتہ رات آئی جی پنجاب نے ایس پی صدر تصور اقبال کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے گذشتہ رات تبدیل کیے گئے ایس پی صدر تصور اقبال کو چارج چھوڑنے سے روک دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ڈی ایس پی وزیرآباد رانا اسلام سےمتعلق انتخاب پر اثر انداز ہونے کی شکایت پر انھیں وارننگ جاری کی ہے۔