سندھ ہائی کورٹ میں خورشید شاہ کے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق انکوائری کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے رپورٹ پیش کردی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے 13 شریک ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر کلیئرکر دیا۔
آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق انکوائری کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے شریک 14 ملزمان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کراچی میں ہوئی۔
دورانِ سماعت نیب نے پیش رفت رپورٹ عدالتِ عالیہ میں پیش کردی۔نیب نے اپنی رپورٹ میں خورشید شاہ کے 13 شریک ملزمان کو کلیئر قرار دے دیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ پہلاج مل، اعجاز احمد سمیت 13 ملزمان نیب کو مطلوب نہیں، ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل کرلی ہے، خورشید شاہ کیس میں صرف ایک ملزم برکت اللّٰہ بلوچ نیب کو مطلوب ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق انکوائری کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے رپورٹ پیش کر دی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے 13 شریک ملزمان کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔
آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق انکوائری کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے شریک 14 ملزمان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کراچی میں ہوئی۔