پرائمری اور مڈل کلاسز یکم فروری سے شروع ہوں گی، ملک بھر میں یونیورسٹیز یکم فروری سے کھل جائیں گی، این سی او سی
پرائمری اور مڈل کلاسز یکم فروری سے شروع ہوں گی، ملک بھر میں یونیورسٹیز یکم فروری سے کھل جائیں گی، این سی او سی

ملک بھر میں یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔
اس فیصلے کے بعد ملک بھر یکم فروری سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔
ای سی او سی کے مطابق پرائمری اور مڈل کلاسز یکم فروری سے شروع ہوں گی جبکہ ملک بھر میں یونیورسٹیز یکم فروری سے کھل جائیں گی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدر آباد، لاہور اور پشاور میں ایک دن میں 50 فیصد طلبا کلاسز اٹینڈ کریں گے۔
خیال رہے کہ 18 جنوری کو پہلے مرحلے میں نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے 2 ماہ بند رہنے کے بعد کھولے گئے تھے۔