وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں محمد ارشد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ جتنی عزت آپ دیتے ہیں ماضی میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا،
وزیراعلیٰ نے محمد ارشد کوحلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ایم پی ایز ان کے دست وبازو ہیں، ان کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی تھی۔