شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔فائل فوٹو
شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔فائل فوٹو

ویڈیو بنانا بری حرکت تھی۔گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو جھوٹ پر مبنی ہے،جس گاڑی کی ویڈیو بنائی گئی اس میں میری فیملی موجود تھی۔

گورنرکا کہنا تھا کہ ویڈیو بنانا بری حرکت تھی،گاڑی میں میری بیوی اور بیٹی موجود تھی،گاڑی کے ساتھ پروٹوکول نہیں سیکیورٹی موجود تھی جو گورنرکی فیملی کو ملتی ہے۔ویڈیو بنانے والے شخص نے خود کو چھپایا اور بار بار سرکاری گاڑی کے قریب آکر ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو بنانے والا سندھ کی کرپٹ حکومت کا حصہ ہے۔ویڈیو بنا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ کچھ غلط ہورہا ہے۔ویڈیو بنا کرغٰیر سنجیدہ حرکت کی گئی۔ہم تبدیلی کے لیے آئے ہیں اور تبدیلی لائیں گے۔

’’گورنر ہاؤس کی گاڑی میں پالتو کتا سیرکر رہا ہے‘‘

پاکستان تحریک انصاف نے وی آئی پی پروٹوکول کی ہمیشہ ہی مخالفت کی اور جب یہ حکومت میں آئی تو اس نے سادگی کا نعرہ لگایا لیکن ان کی سادگی کے نعروں کی حقیقت اس وقت  کھل کر سامنے آگئی جب گورنر سندھ عمران اسماعیل کی گاڑی میں کتے کی سیرو سیاحت کی ویڈیو منظرعام پرآئی۔

گورنر سندھ کی گاڑی میں کتے کی سواری، تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گورنر ہاؤس کی گاڑی میں پالتو کتا شہرکی سڑکوں کی سیر کر رہا ہے، اس کتے کو پولیس کا پروٹوکول بھی حاصل ہے اور ایک پولیس موبائل اس کے پیچھے پیچھے چل رہی ہے۔

یہ وائرل ویڈیو کسی عام شہری نے نہیں بلکہ سندھ کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے خود اپنے موبائل پراس وقت بنائی جب انہوں نے اپنی گاڑی سے کتے کی عیاشیوں کے مناظر دیکھے۔ انہوں نے گاڑی کی نمبر پلیٹ کی نشاندہی کرکے بتایا کہ یہ گورنر ہاؤس کی گاڑی ہے، انہوں نے کتے کو پروٹوکول دینے والی پولیس موبائل کو بھی عکس بند کیا۔