فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور بی آر ٹی سے متعلق کیس سماعت کیلیے مقرر

سپریم کورٹ میں پشاور بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات روکنے سے متعلق کیس سماعت کیلیے مقررکردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دو فروری کو کیس کی سماعت کرے گا اور اس حوالے سے مقدمے کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ۔

صوبائی حکومت نے ایف آئی اے کو تحقیقات روکنے کیلیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے منصوبے کی تکمیل تک ایف آئی اے کو تحقیقات سے ر وک دیا تھا ۔سپریم کورٹ میں بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات رکوانے اور اسٹرکچر سے متعلق درخواستیں دائر ہیں ۔