فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈینئل پرل کے والدین کا سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائرکرنے کا فیصلہ

امریکی صحافی ڈینئل پرل کے والدین نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈینیئل پرل کا خاندان عمرشیخ کی رہائی کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔

نجی ٹی وی کےمطابق ڈینئل پرل کےا ہلخانہ کا کہنا ہے کہ عمرشیخ نے 18 برس جھوٹ بولنےکےبعد عدالت کے نام خط میں اعتراف جرم کیاتھا،عمر شیخ نے ڈینئل پرل کے اغوا برائے تاوان کا اعتراف کیا تھا۔

ڈینئل پرل کے والدین نے کہا ہے کہ یہ ناقابل یقین ہےکہ عمر شیخ کو کلین چٹ دے کررہا کرنے کا حکم دیا گیا، کیس میں ملزمان کی رہائی کے فیصلےکے خلاف درخواست دائرکریں گے۔ انہوں نےمطالبہ کیا ہے کہ عمر شیخ،اس کےساتھیوں کو ڈینئل پرل کےاغوا،بہیمانہ قتل پر سزا ملنی چاہیے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نےڈینئل پرل قتل کیس کے چار ملزمان کی رہائی کاحکم دیاتھا جبکہ سندھ حکومت کی درخواست پر وفاقی حکومت نے بھی فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے ۔