مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو
مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو

پی آئی اے کی ایک اورفضائی میزبان لاپتہ ہوگئی

پی آئی اے کی ایک اورفضائی میزبان ٹورنٹو پہنچنے کے بعد مبینہ طورپرلاپتہ ہوگئی۔ ایئر ہوسٹس زاہدہ بلوچ 29 جنوری کو کراچی سے ٹورنٹو پرواز پی کے 797 پر تعینات تھی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لے کر ہدایت نامہ جاری کردیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو پہنچنے کے بعد مبینہ طورپرلاپتہ ہوئی۔ مبینہ لاپتہ ہونے کا علم 31 جنوری کو پرواز پی کے 784 کی وطن واپسی پر ہوا۔ 29 جنوری کو رمضان گل نامی فلائٹ اسٹیورڈ بھی اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچنے پرلاپتہ ہوا تھا۔

پی آئی اے کی انتظامیہ نے نوٹس لے کرنیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔ ہدایت نامے میں کہا گیا فضائی میزبانوں کے پاسپورٹ اسٹیشن منیجرکی تحویل میں رہیں گے، کیبن کریو کو امیگریشن اورکسٹم کلیئرنس کے بعد پاسپورٹ جمع کرانا لازم ہوگا۔ پاسپورٹ پروازوں کی روانگی کے وقت چیک ان پر واپس ہوگا۔

کسی بھی فضائی میزبان کی کمی پر ہوٹل عملہ فوری اطلاع دے گا۔ فضائی میزبان کو رات کے اوقات میں ہوٹل کی حدود سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔