وزیراعظم اپنے چیمبر میں ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں اور خدشات دور کرینگے، پی ٹی آئی کی ارکان کو اگلے 3 روز اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعظم اپنے چیمبر میں ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں اور خدشات دور کرینگے، پی ٹی آئی کی ارکان کو اگلے 3 روز اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت

پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلیے ترمیم کررہے ہیں،اپوزیشن ترمیم کی مخالفت کرکے خود کوایکسپوزکررہی ہے، پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ان سے کوئی خطرہ نہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پارٹی رہنماﺅں اورترجمانوں کااجلاس ہوا،اجلاس میں فارن فنڈنگ ،سینیٹ الیکشن اورقبضہ مافیا کے خلاف ایکشن پربریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے ممنوع فنڈنگ میں 40 ہزار سے زائد ڈونرزکی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں،ممنوعہ فنڈنگ میں دوسری جانب سے کسی ڈونرز کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئی ،ہمارادامن صاف ہے کوئی غیرملکی فنڈنگ حاصل نہیں کی ،ن لیگ پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں اب الیکشن کمیشن کو حساب دیں ۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ نوازشریف سیاست میں پیسہ لائے ،اسامہ بن لادن سے پیسے لیے ،قبضہ مافیا کے ذریعے نوازشریف اپنی اے ٹی ایم بنائی، کھوکھر برادران ن لیگ کے اے ٹی ایم ہیں ،وزیراعظم نے لاہور میں قبضہ مافیاکیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بن گیا۔