اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے افتتاح کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کر لی
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے افتتاح کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کر لی

وزیراعظم سے چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ ق کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ق لیگ کی جانب سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی جبکہ حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک اور شفقت محمود شریک تھے۔
ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حکومت نے سینیٹ انتخاب سے متعلق کمیٹی بھی تشکیل دے دی جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور شامل ہیں۔
وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات میں ق لیگ کے کامل علی آغا کو حکومتی امیدوار بنالیا
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی نئی عمارت کے افتتاح کی دعوت دی جو کہ وزیر اعظم نے قبول کر لی۔
وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں اتحادی امیدوار کامل علی آغا کے نام کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ سینٹ کے حوالے سے اتحادیوں کی مشاورت سے آگے چلیں گے۔