پولیس نے کشمالہ طارق کے خاوند وقاص خان کو تھانہ رمنا منتقل کردیا۔فائل فوٹو
پولیس نے کشمالہ طارق کے خاوند وقاص خان کو تھانہ رمنا منتقل کردیا۔فائل فوٹو

کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل گاڑی کی ٹکر سے4افراد جاں بحق

اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل 5 تیز رفتارگاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئے کاراورموٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ سیکٹر جی الیون کے سگنل پر کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل گاڑیوں نے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ قافلے میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی شامل ہے، ایک گاڑی میں کشمالہ طارق کے خاوند اور بیٹا بھی موجود تھے۔

پولیس نے کشمالہ طارق کے خاوند وقاص خان کو تھانہ رمنا منتقل کردیا جبکہ کشمالہ طارق کا بیٹا اور قافلے میں شامل دیگر افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔