آٹا 35 روپے فی کلو سے 80روپے تک پہنچا دیا۔فائل فوٹو
آٹا 35 روپے فی کلو سے 80روپے تک پہنچا دیا۔فائل فوٹو

ملک پرمسلط حکمران خود کرپٹ ہیں۔ مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ ملک پرمسلط حکمران خود کرپٹ ہیں،سرکاری خزانے سے پیسہ کھانے والے کون ہیں؟،ہرشعبہ میں حکومتی کرپشن کی داستانیں موجود ہیں،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر بھی وزیراعظم نے غلط بیانی کی۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہبازشریف نے پنجاب کیلیے ترقیاتی کام کیے، شہباز شریف پرکرپشن کاکوئی کیس ثابت نہیں ہوا،موجودہ حکومت نے پورے ملک کو کرپشن کی منڈی بنا کررکھ دیا، احتساب اورسیاسی غبارے سے ہوا نکل گئی ہے،حکومت نے ڈھائی سال میں 11 ہزار 500 ارب کا قرضہ لیا،ملکی تاریخ میں کسی حکومت نے اتنی تیزی سے قرضہ نہیں لیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم جس مسئلے پرنوٹس لیتے ہیں وہی غائب ہوجاتاہے،اب قبضہ مافیا کی باتیں شروع ہوگئی ہیں ،حکومت کی کارکردگی کیاہے ،سب کو پتہ ہے،مہنگائی کا سوال کیاجائے تو کہتے ہیں قرضے مہنگائی کی بڑی وجہ ہے۔