،نوازشریف نہیں آتے تو ہم سمجھتے ہیں دال میں کچھ کالا ہے۔
،نوازشریف نہیں آتے تو ہم سمجھتے ہیں دال میں کچھ کالا ہے۔

نوازشریف اگر سچے ہیں تو عدالت کاسامنا کریں۔ ناراض جلیل شرقپوری

مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما جلیل شرقپوری نے کہاہے کہ نوازشریف اگر سچے ہیں توعدالت کاسامنا کریں ، نوازشریف نے کہاتھا وہ واپس آئیں گے لیکن نہیں آئے،ناانصافی بھی ہو رہی ہے تو نوازشریف میدان میں رہیں ،خود کو سچاثابت کریں ،نوازشریف نہیں آتے تو ہم سمجھتے ہیں دال میں کچھ کالا ہے۔

جلیل شرقپوری نے ناراض رہنماﺅں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مولانافضل الرحمن نے استعفیٰ دینے کی بات کی تھی ،پی ڈی ایم کے خیال میں اسمبلیاں ٹھیک نہیں،اگراسمبلیاں ٹھیک نہیں توآپ استعفیٰ دیں،استعفے دینا چاہتے ہیں تو دیں اورپنی بات سچی ثابت کریں۔

لیگی ناراض رہنما نے کہاکہ ن لیگ کی قیادت عوام اورملک کا نقصان کررہی ہے،جلوس نکالنے سے ملک میں افراتفری اورانتشار پھیلے گا،ہم پانچ ممبران استعفے دینے کیلیے تیار ہیں ۔