پاکستان اوربرطانیہ کے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامورپربات چیت ہوئی۔فائل فوٹو
پاکستان اوربرطانیہ کے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامورپربات چیت ہوئی۔فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

پاکستان اور برطانیہ کے مابین مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کو جلد مکمل کرنے پراتفاق کیا گیا ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے ایسے اقدامات کرنے چاہئیں کہ جرم کرنے والے کو کہیں پناہ نہ ملے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنرنے ملاقات کی جس میں پاکستان اوربرطانیہ کے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامورپربات چیت ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مجرموں کی حوالگی سے متعلق معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اوراس بات پر اتفاق کیا گیا کہ معاہدے کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ دیرینہ اور مضبوط تعلقات ہیں، پاکستان سے متعلق برطانیہ کی مثبت سیکیورٹی ایڈوائس کی وجہ سے ملک کو فائدہ ہوا اور پاکستان کا بیرونی دنیا میں تشخص بہتر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ میں رابطے مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، ایسے اقدامات کرنے چاہئیں کہ جرم کرنے والے کو کہیں پناہ نہ ملے۔

ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کورونا کو قابو کرنے کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی داخلی سیکیورٹی بہت تسلی بخش ہے۔