سیکیورٹی وجوہات کے باعث آپریشن ملتوی کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
سیکیورٹی وجوہات کے باعث آپریشن ملتوی کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

’’پاکستان سے کوئی مسافرآج سے سعودی عرب سفر نہیں کرسکے گا‘‘

سعودی عرب کے مسافروں کی آمد پر پابندی کے فیصلے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے) کا بھی مو¿قف سامنے آگیا۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب نے مسافروں کی آمد پر3 فروری رات 9 بجے سے دوبارہ پابندی عائد کردی ہے اور یہ پابندی کورونا وائرس کی نئی لہرکے تناظر میں لگائی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پابندی کے باعث کوئی مسافر پاکستان سے سعودی عرب سفر نہیں کرسکے گا تاہم پابندی کے اطلاق سے قبل سیالکوٹ تا دمام، ملتان تا مدینہ پروازیں معمول کے مطابق چلیں گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پابندی کےاطلاق سے قبل اسلام آباد تا ریاض پروازمعمول کے مطابق جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کو واپس لانے کیلیے پروازیں جاری رکھی جائیں گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان اوربرطانیہ سمیت 20 ممالک سے آنے والے مسافروں پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری، سفارتکار، طبی عملہ اور ان کے اہل خانہ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔