جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو

خاتون سمیت دو افراد کو گاڑی سے اتارکرقتل کردیا گیا

قومی شاہراہ پرخاتون سمیت دو افراد کو گاڑی سے اتارکرقتل کردیا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق ژوب میں کوئٹہ روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ،دونوں کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کوئٹہ سے ژوب آرہے تھے، مقتول نوجوان اسدخان پشتونخوا میپ کے رہنما سابق سینیٹر رضا محمد کا کزن ہے۔

دوسری جانب قلعہ سیف اللہ کے قریب گڑنگ کے مقام پر نامعلوم افراد نے مسافر کوچ کو فائرنگ کرکے روکا اور پتھراؤ کردیا جس سے تین خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوئے، واقعے کے خلاف مسافروں نے احتجاجاً روڈ بلاک کر دیا جوکہ ایک گھنٹے تک بلاک رہا جس کے بعد روڈ کھول دیا گیا۔