مسکان شادی شدہ اورایک بچے کی ماں تھی۔فائل فوٹو
مسکان شادی شدہ اورایک بچے کی ماں تھی۔فائل فوٹو

ٹک ٹاک اسٹار مسکان شیخ کی موت پر چاہنے والے افسردہ

کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی ٹک ٹاک اسٹار مسکان شیخ کی موت پرٹک ٹاک پران کے چاہنے والے افسردہ ہیں۔

مسکان شیخ کے ٹک ٹاک پر پانچ لاکھ 75 ہزار سے زائد فالوورز ہیں، ان کی عامر خان نامی صارف کے ساتھ بنائی گئی آخری ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر زیرگردش ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکرہے کہ عامر بھی مسکان کے ساتھ قتل ہونے والے دیگرافراد میں شامل ہیں۔مسکان شیخ ٹک ٹاک پر’muskansheikh015‘ کے نام سے اپنا اکاؤنٹ چلاتی تھیں جس میں گانوں پر لپ سنکنگ سمیت عام زندگی کے چٹکلے شامل ہوتے تھے۔

مسکان اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے صرف نو لوگوں کو فالو کرتی رہیں جبکہ ان کی ویڈیوزپرلائیکس کی تعداد لاکھوں میں ہے۔مسکان شیخ کی آخری ویڈیو پر24 ہزار سے زائد لائیکس، 13 سو سے زائد کمنٹس جبکہ 15 سو سے زائد بار شیئر کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب مسکان کے قتل پر پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے فائرنگ کے دونوں واقعات میں قتل کے محرکات غیرت کے نام پرقتل اور دشمنی ہوسکتی ہے۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق مسکان شادی شدہ اورایک بچے کی ماں تھی ، شوہرسے علیحدگی ہوچکی تھی، مسکان لانڈھی کی رہائشی تھی ،والدین نے اسے عاق کردیا تھا۔