ایف بی آر نے آرٹیفشل جیولری کی فی کلو قیمت بڑھا کر ڈیوٹی میں اضافہ کردیا۔فائل فوٹو
ایف بی آر نے آرٹیفشل جیولری کی فی کلو قیمت بڑھا کر ڈیوٹی میں اضافہ کردیا۔فائل فوٹو

خواتین کیلیے بری خبر۔آرٹیفشل جیولری کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

خواتین کیلیے بری خبر آ گئی،حکومت کی جانب سے پاکستان میں آرٹیفشل جیولری کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ایف بی آر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آرٹیفشل جیولری کی فی کلو قیمت بڑھا کر ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ آرٹیفشل جیولری کی دیگر ممالک سے درآمدی قیمت 4.97 ڈالر سے بڑھا کر5.40 ڈالرفی کلو کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان قیمتوں کا اطلاق پتھروں اور بیڈزکے بغیر الیکٹرو پلیٹڈ مصنوعات پرہوگا اور متعین قیمت سے کم ظاہرکرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔