3دن پہلے دوپہر12 بجے کے قریب والد سے رابطہ ہوا تھا۔فائل فوٹو
3دن پہلے دوپہر12 بجے کے قریب والد سے رابطہ ہوا تھا۔فائل فوٹو

والد کے بچنے کے چانسز کم ہیں۔ساجد سدپارہ

لاپتہ پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کاکہناہے کہ 3دن پہلے دوپہر12 بجے کے قریب والد سے رابطہ ہوا تھا،ایسا لگتا ہے کہ والد کے بچنے کے چانسز کم ہیں۔

علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جہاں تک مجھے لگتا ہے والد نے کے ٹو سر کر لیا ہے،ان کاکہناتھا کہ آخری بار والد کو 8200 کی بلندی پر دیکھا تھا،جب میں نیچے آیا تب علی سدپارہ اور ٹیم اوپر چڑھ رہے تھے۔

ساجد سدپارہ نے کہاکہ آکسیجن سلنڈر کا استعمال پریشرکے مطابق ہوتا ہے،اگر2 آکسیجن سلنڈر موجود ہوں تو کم از کم2دن گزار سکتے ہیں،تمام چیزیں مد نظر رکھتے ہوئے لگتا ہے والد کے بچنے کے چانسز کم ہیں۔