آتش بازی کیوں روکی گئی، پولیس یہاں سے چلی جائے۔فائل فوٹو
آتش بازی کیوں روکی گئی، پولیس یہاں سے چلی جائے۔فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمن جیل جانے والے ہیں۔ پرویز خٹک

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ جیل جانے والے ہیں۔

پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن قوم کو بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئی۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا یومِ احتساب آچکا ہے۔

وزیر دفاق کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) لانگ مارچ کرے، استعفے دے، جو چاہے کرلے، وزیر اعظم بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دینا انہتائی مضحکہ خیز ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج جو مہنگائی اور معاشی مسائل ہیں، ان سب کے قصور وار سابقہ حکمراں ہیں۔