ہلڑ بازی کا سلسلہ اب بلوچستان اسمبلی تک پہنچ گیا ہے۔فائل فوٹو
ہلڑ بازی کا سلسلہ اب بلوچستان اسمبلی تک پہنچ گیا ہے۔فائل فوٹو

نیب کا باپ بھی میرا احتساب نہیں کرسکتا۔ مولانا فضل الرحمن

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یہ کون لوگ ہوتےہیں مجھ سے پوچھنے والے؟ یہ لوگ مجھ سے زیادہ عزت والے ہیں؟1988 سےپارلیمنٹ میں ہوں لیکن آج تک اسلام آباد میں ایک جھونپڑی تک نہیں بناسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب سمیت کسی کا  باپ بھی میرا احتساب نہیں کرسکتا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اب اسلام آباد میں لانگ مارچ ایسا نہیں ہوگا کہ آئے اور چلے گئے اب وہاں دھرنا ہو گا اورمطالبہ کریں گے کہ یہ حکومت قبول نہیں، نئےانتخابات کرائےجائیں۔ ہم حکومت اور اسمبلی کو تسلیم نہیں کرتے۔ دھاندلی کے خلاف ہمیں کسی اورفورم پرجانے کی ضرورت نہیں تھی، عوام کی جنگ عوام کی عدالت میں ہی لڑی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت یا دیگردشمن قوتوں کے خلاف ہم سب ایک قوم ہیں، ہمیشہ اداروں کے لیے ڈھال بنے ہیں۔ میری یا پی ڈی ایم کے کسی بھی رہنما کی خفیہ بات چیت نہیں ہورہی ہے اور نہ ہی ہمیں ضرورت ہے کہ ہم کسی سے خفیہ مذاکرات کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں سے بھی کچھ کوتائیاں ہوئی ہیں، اب تمام جماعتوں نے وعدہ کیا ہے وہ وفا کریں گی۔