دونوں رہنمائوں میں ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگوکی گئی ۔فائل فوٹو
دونوں رہنمائوں میں ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگوکی گئی ۔فائل فوٹو

نواز شریف کامولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پاکستان ڈیمو کریکٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کرکے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

نواز شریف اورمولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک تبادلے میں لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے مختلف تجاویز پرغورکیا گیا۔

نواز شریف نے لانگ مارچ کامیاب بنانے کے لیے فضل الرحمن کو ن لیگ کے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔دونوں رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے منظرعام پرآنے والی ویڈیو کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سینیٹ الیکشن میں جامع حکمت عملی کے تحت حصہ لیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کرپٹ اور چور کہنے والوں کے اپنے ممبران کرپٹ نکلے۔

ذرائع کے مطابق فضل الرحمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جہاز پر سوار ہونے والوں کی لینڈنگ شروع ہو گئی ہے۔