گزشتہ ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی۔فائل فوٹو
گزشتہ ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی۔فائل فوٹو

مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ۔ مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد کل سے لے کر اب تک شہید نوجوانوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے، قابض فوج نے ضلع باندی پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کردیا ہے جب کہ آپریشن اب بھی جاری ہے،اس کے علاوہ علاقے میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔