سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی عروج پر،مزید5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پانچ کشمیری نوجوانوں کوضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔بھارتی فوج نے کلگام اورقریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کوگھروں میں محصورکردیا۔موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔
قابض بھارتی فورسزنے گھرگھرتلاشی کے دوران پانچ نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔بھارتی فوج کے ہاتھوں 2روزمیں 9کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔ایک روزقبل بھارتی فورسزکی فائرنگ سے حیدرہ پورہ میں چارکشمیری نوجوان شہید ہوئے تھے۔