واشنگٹن:امریکہ کے نظام انصاف سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا کے تیز ترین اورفوری انصاف فراہم کرنے والے نظاموں میں سے ایک ہے ،لیکن اسی نظام انصاف کو دو مسلمانوں کو بے گناہ ثابت قرار دینے کیلیے 56 سال لگ گئے ۔
امریکہ میں انسانی حقوق کے کارکن میلکم ایکس کے قتل کیس میں دو مسلمانوں پرالزام عائد کیا گیا ، بے گناہ محمد عزیراور خلیل اسلام دہائیوں تک جیل میں رہے جس کے بعد 1980 کی دہائی میں دونوں کو پیرول پر رہا کیا گیا، خلیل اسلام 2009 میں اسی سزا کا داغ لیے انتقال کرگئے جبکہ 83 سالہ محمد عزیز حیات ہیں ۔
اب عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ دونوں مسلمان شہری بے گناہ ہیں ۔ فیصلے کے وقت مرحوم خلیل اسلام کے اہلخانہ آبدیدہ ہوگئے ۔