سوڈان کی جانب سے حملہ پسپا کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایتھوپین فوج کا حملہ۔ 21 سوڈانی فوجی ہلاک

ایتھوپین فوج کی جانب سے سوڈان پر حملہ کیا گیا، حملے میں 21 سوڈانی فوجی ہلاک ہو گئے مگر سوڈان کی جانب سے حملہ پسپا کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق سوڈانی فوج نے انکشاف کیا ہے کہ سوڈان کی مشرقی سرحدوں پرایتھوپیا کی فوج اور امہرا ملیشیا نے گزشتہ روز( بروز ہفتہ) حملہ کیا جسے سوڈانی فوج نے پسپا کر دیا۔

سوڈانی فوج نے برکات نورین کے مشرق میں 17 کلو میٹرکے فاصلے پرملاکاوا کی بستی میں ایتھوپین فوج اورامہرا ملیشیا کی دراندازی کا بھرپور جواب دیا،اس کارروائی میں21 سوڈانی فوجی ہلاک ہوئے ۔