برسلز: بلیجیم کے دارالحکومت برسلز میں کورونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برسلزمیں ہزاروں افراد نے کورونا کے باعث عائد پابندیوں کے خلاف مارچ کیا۔ مظاہرین نے آزادی آزادی کے نعرے لگائے اورآتش بازی کی۔پولیس نے خاردار تارلگا کر مظاہرین کو یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز کی جانب جانے سے روک دیا۔ دو ڈرونز اورایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے احتجاجی مارچ کی نگرانی کی گئی۔
پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لئے واٹرکینن اور آنسو گیس استعمال کی ۔ مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا۔ 20 مظاہرین کو گرفتارکرلیا گیا۔
بیلجیم کی حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے ماسک اور ویکسین اور سماجی پابندیوں کوسخت کیا ہے۔