غلط معلومات سے مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو
غلط معلومات سے مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان

اسلام آباد:یٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی کے خاتمے سے متعلق اہم فیصلہ آج متوقع ہے۔ اوگرا نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کر دیا ہے۔ سبسڈی کے خاتمے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پٹرول پر 29 روپے 60 پیسے فی لٹرسبسڈی دے رہی ہے جو 16 مئی سے 45 روپے 14 پیسے تک پہنچ جائے گی۔ سبسڈی کے مکمل خاتمے سے پٹرول 195 روپے فی لٹر ہو جائے گا۔ ڈیزل پر اس وقت فی لٹر سبسڈی 73 روپے 4 پیسے ہے جو 16 مئی سے 85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی، خاتمے کی صورت میں ڈیزل کی قیمت 230 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔

لائٹ ڈیزل آئل پر سبسڈی 64 روپے 70 پیسے ہے اور 16 مئی سے یہ 68 روپےفی لیٹر ہوجائے گی، خاتمے سے لائٹ ڈیزل کی قیمت 186 روپے 31 پیسے ہوجائے گی۔ مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43 روپے 16 پیسے ہے جو 50 روپے 44 پیسے ہونے سے مٹی کے تیل کی قیمت 176 روپے ہوجائے گی۔