لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹراعجازاحمد چوہدری کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں پولیس نے گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹراعجازاحمد چوہدری کو ماڈل ٹاؤن سے سول کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر کے دروازے توڑ کرگرفتار کیا۔
اس سے قبل پولیس نے لاہور میں چھاپہ مار کر محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا اور انہیں بھی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔