اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی وجہ سے خالی ہونیوالی پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوگا۔
یادرہے کہ پارٹی پالیسی کے برعکس جانیوالے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی رائے کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کردیا تھا جس کے بعد اب ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔
ڈی سیٹ ہونے والے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی میں راجہ صغیر احمد، ملک غلام رسول سنگا، سعید اکبر خان، محمد اجمل، علیم خان، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین ، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان، زوار وڑائچ، نزید احمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمیٰ کاردار، ملک اسد، اعجاز مسیح، سبتین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات شامل ہیں۔