عمران خان اعلان نہ کریں بلکہ عدالت جانے کی تاریخ بتائیں۔فائل فوٹو
عمران خان اعلان نہ کریں بلکہ عدالت جانے کی تاریخ بتائیں۔فائل فوٹو

اسرائیل کا دورہ کرنے والے پی ٹی وی اینکربرطرف

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پی ٹی وی اینکرکوبرطرف کردیا گیا ہے۔

پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فلسطین کی حمایت میں پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ آئے گی، فلسطین پر پاکستان کی ریاستی پالیسی واضح اور بابائے قوم قائداعظم کے فرامین پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی خواہشات اورامنگوں کے منافی کوئی پالیسی یا اقدام نہیں ہوسکتا، پاکستان مسئلہ فلسطین اوراسرائیل سے متعلق اپنے روایتی اوراصولی موقف پرسختی سے کاربند ہے جبکہ وزارت خارجہ واضح کرچکی ہے کہ پاکستان سے کوئی وفد اسرائیل نہیں گیا۔