فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفیے منظورکرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف کے مستعفی ارکان اسمبلی کے استعفیے منظورکرنے کا فیصلہ کرلیا ،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ابتدائی طورایوان میں استعفیٰ دینے کا اعلان کرنے والے ارکان کے استعفوں کو منظورکیا جائیگا۔

قومی اسمبلی سیکرiٹریٹ ذرائع کے مطابق سابق حکمران جماعت  تحریک انصاف کے استعفوں کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے،ابتدائی طور پران ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے جائیں گے جنہوں نے 9اپریل کو آوازلگا کراستعفیٰ پیش کیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ آواز لگا کراستعفیٰ دینے والوں میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 8ارکان اسمبلی شامل تھے،اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ویڈیوز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے اوراگر ضروری سمجھا گیا تو فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھی بھیجا جا سکتا ہے۔