لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر اسد قیصر نے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی ، ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات ہیں ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ ہم نے جو کام کیا وہ قانون کے مطابق کیا، ہم قانون سے ماورا کبھی کوئی کام نہیں کرتے ، جو کرنا ہے کرلیں لیکن ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی جیتے گی۔