اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 17 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 390 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ،این آئی ایچ کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ 24 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق مہلک وائرس سے متاثرہ 175 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔