لندن:تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے اس موقع پر پاکستان اور تحریک انصاف کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے ایون فیلڈ کے داخلی راستوں پر جمع ہو کر شریف خاندان کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے موجودہ حکومت سے فوری مستعفی ہونے اور نئے شفاف انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ۔
مظاہرین نے پنجاب کے وزیراعلی حمزہ شریف اور وزیراعظم شہباز شریف مخالف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے ، اس موقع پر مظاہرین نے تحریک انصاف کے ترانے بھی بجائے ۔