کابل میں ملاقات کے دوران پاک افغان دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال
کابل میں ملاقات کے دوران پاک افغان دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال

پاکستانی علما وفد کی افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات

کابل: افغانستان میں موجود پاکستان علماء وفد نے کابل میں افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پاکستان علماء میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں کابل میں افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی۔

ملاقات میں افغان وزیرتعلیم، چیف جسٹس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ملاقات کے دوران پاک افغان دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستانی مذہبی اور قبائلی رہنمائوں کا وفد 25 جولائی کو اسلام آباد سے کابل پہنچا تھا۔