وزیراعظم کے عہدے کی 8 سالہ مدت مکمل ہوچکی ہے۔فائل فوٹو
وزیراعظم کے عہدے کی 8 سالہ مدت مکمل ہوچکی ہے۔فائل فوٹو

تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کر دیا

بنکاک: تھائی لینڈ میں آئینی عدالت نے ملک کے وزیراعظم کو معطل کر دیا۔

میڈیا کے مطابق تھائی عدالت نے وزیراعظم کی 8 سالہ مدت کی حد پر نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔

وزیراعظم کے عہدے کی مدت سے متعلق درخواست مرکزی اپوزیشن جماعت نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم کے عہدے کی 8 سالہ مدت مکمل ہوچکی ہے۔

پریوتھ چان اوچا نے 2014 میں منتخب حکومت کا تختہ الٹا کر عہدہ سنبھالا تھا، وہ 2019 میں فوج کے تیار کردہ آئین کے تحت ہونے والے انتخابات کے بعد سویلین وزیر اعظم بنے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم کے عبوری وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کا امکان ہے۔