اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری اور مراد سعید نے گرفتاری کے خدشے کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنمافواد چوہدری اور مراد سعید نے گرفتاری کے خدشہ پر اداروں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکرتے ہوئے آج ہی درخواست کی سماعت کرنے اور ریلیف دینے کی استدعا کردی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس اور ایف آئی اے کو مقدمات قائم کرنے اورگرفتار کرنے سے روکا جائے،وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور چاروں صوبوں کی پولیس کو بھی دونوں رہنماؤں کے خلاف کارروائی اور ہراساں کرنے سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے،درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اورچاروں صوبوں کی پولیس آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے ۔